اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ، سابقہ خاتونِ اول، بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
بشریٰ بی بی نے وکیل شعیب شاہین کے ذریعے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی ہے۔
درخواست گزار بشریٰ بی بی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ زہر کے خدشے کے پیشِ نظر میری صحت پر اثر ہو سکتا ہے۔
بشریٰ بی بی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت شوکت خانم یا کسی مرضی کے پرائیویٹ اسپتال سے ٹیسٹ کرانے کی اجازت دے۔
مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس کے حوالے سے عمران خان کے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، عطا تارڑ











