جمعه,  27 دسمبر 2024ء
سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جاری بیان میں کہاہے کہ عام انتخابات 2024 ءمیں حصہ لینے والے تمام امیدواران اور سیاسی جماعتوں کو مطلع کرتا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کی سیکشن 182 کے مطابق 6فروری 2024 اور 7فروری 2024 کی درمیانی شب 12بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کر ے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا۔ لہذا کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں