جمعرات,  13 نومبر 2025ء
ڈپٹی کمشنر حافظ آبا د سندس ارشاد کا ڈی ایچ کیو  ہسپتال کا دورہ، مریضوں کے علاج معالجے سمیت ادویات کی فراہمی کا جائزہ

حافظ آبا د( شوکت علی وٹو)ڈپٹی کمشنر حافظ آبا د سندس ارشاد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا. جہاں انہوں نے ہسپتال میں تعمیر ہونے والے نئے چلڈرن وارڈ ،جنرل ایمرجنسی ،میڈیکل چلڈرن وارڈ، ڈائلسز سنٹر، الٹرا ساؤنڈ روم، او پی ڈی اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کرتے ہوئے وہاں مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات ،ادویات کی فراہمی، صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور، ایم ایس ڈاکٹر شکیل احمد شاہد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے نئے تعمیر ہونے والے چلڈرن وارڈ کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں زیر علاج بچوں کو دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر نے شعبہ جنرل ایمرجنسی، ڈائلسز سنٹر ،او پی ڈی اور دیگر شعبہ جات کا بھی دورہ کرتے ہوئے وہاں مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات، ادویات کی مفت فراہمی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایم ایس نے بتایا کہ نئے چلڈرن وارڈ میں تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے الگ سے انتظامات کیا جائے گا جہاں انہیں خون کی فراہمی اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی صفائی ستھرائی کے نظام کے جائزہ کے لیے مختلف واش رومز بھی چیک کیے ۔

مزید پڑھیں: حافظ آباد: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عید کے موقع پر ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں مٹھائیاں تقسیم

مزید خبریں