هفته,  23 نومبر 2024ء
نوشکی واقعہ ، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی دہشتگردانہ کارروائی کی شدید مذمت

 

اسلام آباد (سدھیر احمد کیانی ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے نوشکی میں بس مسافروں پر دہشت گردانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے، المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اربابِ اختیار کوئٹہ سے تفتان روڈ پر مسافروں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائیں، اس روڈ پر ماضی میں بھی کئی جان لیوا واقعات ہو چکے ہیں، دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں، ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے تک یہ ناسور ختم نہیں ہو سکتا۔

ملک میں امن و امان کے حقیقی قیام کے لیے گھناؤنی کاروائیوں میں ملوث قوتوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا ضروری ہے۔

دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، ان بہیمانہ کاروائیوں میں ملوث عناصر کی بیخ کنی انتہائی ضروری ہے۔

مزید خبریں