هفته,  23 نومبر 2024ء
عید خوشیوں کا تہوار، مانچسٹر میں باجے بجانوں والوں نے چاند رات کی خوشیوں کو پھیکا کردیا

مانچسٹر(روشن پاکستان نیوز) عید مسلمانوں کیلئے خوشیوں کا تہوار ، پوری دنیا کے مسلمانوں نے عید الفطر کو جوش و جذبے سے منایا ، عید پر چاند رات کا اپنا ہی مزا ہوتاہے پورے مہینے کے روزے رکھنے کے بعد شوال کا چاندنظرآجائے تو مسلمانوں میں ایک الگ خوشی کی لہر دوڑ تی ہے ۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں چاند رات کو لوگ خوشی منارہے ہیں لیکن یہ طرزعمل مسلمانوں کیلئےکسی طریقے سے بھی مناسب نہیں ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چاندرات کو کچھ لوگ باجے بجارہے ہیں اور پولیس اہلکارسٹرکوں پر الرٹ کھڑے ہیں ۔پولیس والے بھی اس عمل کو دیکھ کر حیران دیکھائی دے رہے ہیں ۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اس فعل کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اسطرح کی عمل سے پوری مسلم کمیونٹی بدنام ہوسکتی ہے۔ اسطرح کے کام مسلمانوں کے ساتھ نہیں اچھے نہیں لگتے ۔مسلمان دوسرے لوگوں کوکیسے غلط کاموں سےروک سکیں گے جب وہ خود اسطرح کی حرکتیں کریںگے۔ عیدہو یا کوئی اور خوشی کا تہواردنیا بھر میںجہاں بھی مسلمان بستے ہوا ن کو اپنے رہن سہن اور طریقوں سےغیر مسلموں کو یہ دیکھانا چاہئے کہ مسلمان ایک مہذب قوم ہے۔

مزید پڑھیں: پردیس وچ رونقاں ڈرامے کی پاکستانی ٹیم مکمل تیار،برطانیہ اور اسپین میں جلوہ گر ہوگی

مزید خبریں