اتوار,  24 مئی 2026ء
نوشکی؛ فائرنگ سے جاں بحق 9افراد کی میتیں کوئٹہ روانہ

نوشکی(روشن پاکستان نیوز)نوشکی میں فائرنگ سے جاں بحق 9افراد کی میتیں کوئٹہ روانہ کردی گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق  ایم ایس سول ہسپتال  کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی میتیں کوئٹہ سے آبائی علاقوں کو روانہ کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ نوشکی میں گزشتہ رات فائرنگ کے 2واقعات میں11افراد جاں بحق ہو گئے تھے،فائرنگ سے جاں بحق 9افراد کا تعلق منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور وزیر آباد سے ہے،فائرنگ کے دوسرے واقعے میں جاں بحق دونوں افراد مقامی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کی غزہ میں یونیسیف کی گاڑی پر فائرنگ

مزید خبریں