هفته,  23 نومبر 2024ء
ترکیہ نے اسرائیل کو لوہے اور سیمنٹ سمیت 54 اشیاء کی برآمد روکدی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)غزہ پر اسرائیلی حملوں کے چھ ماہ بعد ترکیہ نے اسرائیل کو لوہا، سیمنٹ، ماربل اور گرینائٹ سمیت 54 اشیاء کی برآمد روک دی۔ اسرائیل کی 50% سیمنٹ، سٹیل اور ماربل کی ضروریات ترکیہ سے پوری کی جاتی ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے ترکی کو غزہ میں فضائی امداد کی اجازت نہ دینے کے بعد ترکی نے پابندیاں عائد کیں اور ترکی میں اسرائیل کے ساتھ تجارت روکنے کے لیے عوامی احتجاج بھی ہوا۔
پابندیوں کے جواب میں اسرائیل نے کہا ہے کہ اسرائیل اب ترکی سے وہ اشیاء بھی درآمد نہیں کرے گا، جن پر ترکی نے پابندی نہیں لگائی تھی۔

اسرائیل نے ترکیہ کی امریکا کو برآمدات روکنے کے لیے لابنگ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔ 2022 میں ترکی نے اسرائیل کو سات ارب ڈالر کی برآمدات کیں اور 2023 میں اس نے چھ ارب ڈالر کی برآمدات کیں۔

مزید خبریں