ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے اہلکاروں نے اعلیٰ تعلیم کے نام پر شہریوں کو جعلسازی کے ذریعے بیرون ملک بھجوانے والے گروہ کے مزید 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
جعلی دستاویزات پر تعلیمی ویزہ لگانے والے ملزمان کی تعداد 9 ہوگئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل علی مراد بلوچ نے اس مو قع پر بریفنگ دی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس گروپ نے جس میں ایک سرکاری اہلکار بھی شامل ہے، گزشتہ چار سالوں کے دوران 250 افراد کو اسٹوڈنٹ ویزوں پر بیرون ملک بھجوایا ہے۔
ایجوکیشنل کنسلٹنسی کے نام پر ویزوں کے لیے 15 سے 20 لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے۔ملزمان نے مختلف تعلیمی بورڈز اور یونیورسٹیوں کے سرٹیفکیٹس کی پرنٹنگ مشینیں بھی لگائی تھیں۔
گرفتار ملزمان میں ایک سرکاری ادارے کا اعلیٰ عہدیدار بھی شامل ہے، گروپ کی جانب سے بیرون ملک بھیجے گئے تمام افراد کی معلومات بھی اکٹھی کی جائیں گی۔
علی مراد کے مطابق وہ جعلی کنسلٹنسی فرموں کو روکنے کے لیے قانونی سازی کی سفارشات حکومت کو بھیجیں گے۔