هفته,  23 نومبر 2024ء
کچے میں سوشل میڈیا بند نہیں کرسکتے، آئی جی سندھ غلام نبی میمن

 

 

کراچی (روشن پاکستان نیوز)انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کو کچے میں بند نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے سائبر کرائم کوریفرنس بھیج دیا ہے۔

 

گھوٹکی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام نبی میمن نے کہا کہ سی ٹی ڈی کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ معلوم کرے کہ کچے میں اسلحہ کون پہنچا رہا ہے، وہ اس پر کام کر رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کریں گے، کچے میں آپریشن کا یہی طریقہ ہے، کچے میں صرف برے لوگ نہیں، مہذب لوگ بھی رہتے ہیں، اس لیے ہم انٹیلی جنس آپریشن کرتے ہیں، کچے کا رقبہ بہت چھوٹا ہے۔ لیکن اندر جانے کے بعد حقائق مختلف ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ قبائلی دہشت گردی کی روک تھام پر زیادہ توجہ دینا ہو گی، قبائلی جھگڑوں میں مارنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ شکارپور اور کشمور ایسے اضلاع ہیں جہاں خاص طور پر امن کے خواہاں ہیں، سکھر رینج میں کوئی بھی یرغمالی ڈاکوؤں کے ہاتھ میں نہیں ہے۔

 

آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس کو جدید اسلحہ اور گاڑیاں دی جارہی ہیں۔

مزید خبریں