هفته,  23 نومبر 2024ء
چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے درمیان دراڑ پیدا کرنے میں محسن نقوی کا کردار اہم،قیصرہ الٰہی

گجرات (روشن پاکستان نیوز )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کے بیٹوں نے اقتدار کے لیے خاندان کو دو حصوں میں تقسیم کیا۔

گجرات میں چوہدری شجاعت حسین کی بہن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قیصرہ الٰہی نے کہا کہ محسن نقوی نے شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے درمیان دراڑ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ چوہدری شجاعت کے بیٹوں نے اقتدار کے لیے خاندان کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔

قیصرہ الٰہی نے کہا کہ شجاعت کی بہنوں نے نہیںبیٹوں نے محسن نقوی کے تعاون سے ناممکن کو ممکن بنادیا، وفاقی صوبائی وزیر بننے والے دونوں بیٹوں نے باپ کو ٹشو کے طور پر استعمال کیا۔

پرویز الٰہی کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ سالک حسین نے اڈیالہ جیل میں پرویز الٰہی سے ملاقات کی کوشش کی، پرویز الٰہی نے انکار کر دیا، حیران ہوں کہ 25 سالہ موسیٰ الٰہی 70 سالہ پرویز الٰہی کا سامنا کر رہے ہیں۔

قیصرہ الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الٰہی خلوص نیت سے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، باقیوں کو علم نہیں۔

چوہدری شجاعت کی بہن نے کہا کہ پاکستان میں یہ مفاہمت کا دور ہے لیکن سچ کہوں تو پرویز الٰہی 70 سال کی عمر میں بھی مشکلات جھیلنے والے بہادر ہیں، وہ وفاقی اور صوبائی وزیر بن گئے۔ بھائی نفرت کو ہوا دے رہے ہیں، شجاعت کے بیٹے اقتدار کے لیے لڑ رہے ہیں اور ہم سچائی کے لیے لڑ رہے ہیں۔

مزید خبریں