هفته,  20  ستمبر 2025ء
ہندوتوا پالیسی اب جموں کشمیر کی بین الاقوامی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتی،حریت رہنماء

سری نگر(بیورورپورٹ)حریت رہنماء عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ کشمیر میں ہندوتوا کی پالیسی اب اسکول کے نصاب میں آرٹیکل 370 کی منسوخی سمیت مقبوضہ جموں کشمیر کی بین الاقوامی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں عبدالحمید لون نے کہاکہ کشمیر میں ہندوتوا کی پالیسی اب اسکول کے نصاب میں آرٹیکل 370 کی منسوخی سمیت مقبوضہ جموں کشمیر کی بین الاقوامی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتی۔

مزیدپڑھیں:گوجرانوالہ،جامع مسجد انوارالمساجد پاپولر نرسری میں روزہ داروں کے لئے افطاری کا سلسلہ جاری

عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق سلب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یو این سیکرٹری جنرل سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر توجہ مبذول کرنے کی اپیل کی ہے۔

عبدالحمید لون کا مزید کہنا تھا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔

مزید خبریں