اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا ہے۔
پیر کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ان کے وفد نے خانہء کعبہ کا طواف کیا اور عمرہ کے دیگر ارکان کی ادائیگی کی۔
وزیراعظم نے خانہء کعبہ میں نوافل بھی ادا کیے اور بیت اللہ کے دروازے کھول کر وزیراعظم کو زیارتِ خاص کروائی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم کی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کے لئے خصوصی دعا کی۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب میں وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔











