هفته,  15 مارچ 2025ء
عید الفطرکی آمد،سیکورٹی کے حوالے سے راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس

راولپنڈی( روشن پاکستان نیوز)سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ ، میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پی ایڈمن،ڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم سیل،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران کی شرکت، سی پی او سید خالد ہمدانی نے افسران کی کار کردگی کا فرداً فردا ًجائزہ لیا اورہدایات دیں، سینئر افسران خصوصا ایس ڈی پی او کی ذمہ داری ہے کہ ان کا ماتحت کسی بھی جرم میں ملوث نہ ہو، اس حوالے سے کسی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، آرگنائرزڈ کرائم سیل مقامی پولیس کے ساتھ مل کر موٹرسائیکل اور کار چوری کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرے، منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کی اصل کامیابی ملزمان کی سزایابی سے جڑی ہے، منشیات کے مقدمات میں سزایابی کو یقینی بنانے کے لیے تفتیشی افسران تمام وسائل بروئے کار لائیں، سی پی او کی افسران کو ہدایت ۔

تفصیلا ت کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیاگیا، میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پی ایڈمن،ڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم سیل،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے افسران کی کار کردگی کا فرداً فردا ًجائزہ لیا اورہدایات دیں۔

سی پی اوسید خالد ہمدانی نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ سینئر افسران خصوصا ایس ڈی پی او کی ذمہ داری ہے کہ ان کا ماتحت کسی بھی جرم میں ملوث نہ ہو، اس حوالے سے کسی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، تفتیش، منشیات،سٹریٹ کرائم،دیگر جرائم کی روک تھام،انتظامی معاملات کے علاوہ اپنی فورس پر خود نظر رکھیں۔

ڈکیتی معہ قتل کے مقدمات میں کارکردگی اچھی ہے اس پر مزید کام کریں، قتل کے مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری اور چالان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں،منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کو تیزکیا جائے، سٹریٹ کرائم اورسنیچنگ کے واقعات پر کنٹرول کی ضرورت ہے، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں اور سابقہ ریکارڈ یافتگان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے،پتنگ فروشی و پتنگ بازی کے لیے ابھی سے مربوط حکمت عملی کے تحت کریک ڈاؤن کیا جائے۔

منشیات فروشوں اور نارکوٹکس ہاٹ سپاٹس پر خصوصی کاروائیاں کی جائیں،تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ معاشرہ کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے، عید کی آمد کے موقع پر ہوائی فائرنگ،ہلڑ بازی، ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، مری میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے تمام اہم مقامات پر موثر اقدامات یقینی بنائیں، پینڈنگ چالان پر10 سے زائد ایس ایچ اوز کو چارج شیٹ اوسینئر افسران کو لیٹر آف ایکسپلینیشن جاری کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

مزید خبریں