لاہور،ڈکیتی میں مزاحمت پر لڑکی سمیت 2 افراد قتل

لاہور(روشن پاکستان نیوز)کے علاقے شاہدرہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 1 لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈاکوؤں نے دودھ لینے کے لیے آئے باپ بیٹی کو لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر گولیاں چلا دیں۔

فائرنگ سے لڑکی اور قریب موجود شہری موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ لڑکی کے والد زخمی ہوئے۔

مزیدپڑھیں:صحت عامہ کی سہولیات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، وزیراعظم

لاہور پولیس نے شواہد جمع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں