اتوار,  22 دسمبر 2024ء
آئی جی پنجاب عثمان انور کا عوا م کے نام خصوصی ویڈیو پیغام

لاہور(روشن پاکستان نیوز) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انورنے عوام کے نا م جاری پیغام میں کہاہے کہ ہم 24 گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے تیار رہتے ہیں۔ ت

فصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے اپنے ویڈیو پیغام کہاہے کہ ہمارے پاس گاڑیوں سمیت جو کچھ بھی ہے یہ سب عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے خریدی گئی ہے ۔ ہمارا فرض ہے کہ عوام کی 24گھنٹے عوام کی حفاظت کریں ۔آئی جی نے مزید کہا کہ ہمارے بہادر نوجوان جانوں کی پراہ کئے بغیر ہر وقت عوامی خدمت کیلئے تیار رہتے ہیں۔

ویڈیو میں عثمان انور نے کہاکہ میں اس وقت ایک سنگل کیبن گاڑی سے اترا ہوں جسے ہمارے بہادر ڈرائیور چلاتے ہیں اور ہمارے تھانیدار اس میں ریڈز کرتے ہیں۔ اس کا شیشہ بلٹ پروف نہیں ہے بلکہ عام شیشہ ہے۔ لیکن ہمارے بہادر پولیس ملازمین ان گاڑیوں میں بیٹھ کر کچے کے علاقے میں بھی جاتے ہیں۔ ہمارے پاس اے پی سیز بھی ہیں لیکن ہمارے زیادہ تر استعمال میں یہی گاڑیاں ہیں۔ یہ آپ کے ٹیکس کے پیسوں سے خریدی جاتی ہیں لیکن کبھی کبھی آپ انہیں غصے میں آ کر جلا دیتے ہیں جو در حقیقت آپ اپنا ہی نقصان کرتے ہیں۔ ہم آپکی حفاظت کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں اور 24/7 مصروف عمل ہیں۔


آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےپنجاب پولیس کی سنگل کیبن گاڑیوں میں پولیس گشت اور کچے کے علاقے میں آپریشن کیلئے اے پی سیز مہیا کرنے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ۔


ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں۔

https://fb.watch/pJ8SB_zJnQ/


یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شدید سردی کی لہر کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز نےڈولفن فورس کا ڈیوٹی ٹائم 8کی بجائے 12گھنٹے کر دیا ۔

ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے ڈیوٹی ٹائم بڑھانے کے احکامات جاری کئے پرڈولفن فورس اہلکاروں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے ۔ اہلکاروں نے کہاہے کہ ڈیوٹی ٹائم بڑھانے کے احکامات فوری واپس لئے جائیں کیونکہ اس سردی میں 8گھنٹے مشکل سے پورے کرتے ہیں اوپر سے چار گھنٹے مزید بڑھادیئے جو کہ سراسرزیادتی ہے۔

مزید خبریں