حیدرآباد (روشن پاکستان نیوز) حیدرآباد میں واسا ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر جامشورو فلٹر پلانٹ پر پانی بند کرکے احتجاج کیا۔
واسا کے مظاہرین کا کہنا تھا کہ سات ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجاً پیر کو پانی بند کر دیا تھا جس پر ایم ڈی واسا نے 6 اپریل تک تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کراتے ہوئے احتجاج ختم کر دیا۔
ایم ڈی واسا اپنا وعدہ پورا نہ کر سکے جس کے باعث ملازمین 7 ماہ کی تنخواہ اور پنشن سے محروم ہیں۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک مظاہرین نے اعلان کیا کہ تنخواہوں اور پنشن کے اجراء تک شہر کو پانی کی فراہمی بند رہے گی۔