سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا، شاہین کو بطور کپتان پورا موقع ملنا چاہیے تھا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کلاس بلے باز بابر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی نے مجھے رضوان کو کپتان بنانے کا کوئی مشورہ نہیں دیا۔
ٹیم کے لیے کوچز کی تقرری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کوچز چاہے وہ مقامی ہوں یا غیر ملکی، صرف ٹیم کی بہتری کے لیے ہونا چاہیے۔
ذکاء اشرف نے سیاسی معاملات پر بھی بات کی، ان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں گورنر شپ کی بات سنی ہے لیکن ابھی تک باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا، گورنر پنجاب کے حوالے سے پارٹی کا فیصلہ تسلیم کریں گے۔