راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز )راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 05ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق پیرودہائی پولیس نے ملزم نعمان سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، صادق آباد پولیس نے ملزم محمد خاور سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،ویسٹریج پولیس نے ملزم ابراہیم سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم یاسر سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،کہوٹہ پولیس نے ملزم احمد یار سے01رائفل12بور معہ ایمونیشن برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔