پیر,  21 اپریل 2025ء
پی ٹی آئی میں اختلاف کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،اسد قیصر

مکہ مکرمہ(بیورورپورٹ)رہنماء پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) وسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے جس میں تمام پارٹی ممبران کو اختلاف رائے کا حق حاصل ہے۔

ان خیالات کا اظہار اسد قیصر نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد معروف پاکستانی بزنس مین نوید شریف اور حاجی عثمان کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مکہ مکرمہ کے معروف بزنس مین نوید شریف اور حاجی عثمان کی جانب سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے آئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیاگیا ، اس موقع پر نوید شریف نے اسد قیصر کو عمرہ کی مبارکباد دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہناتھا اوورسیز پاکستانیز صحیح معنوں میں پاکستان کے سفیر ہیں، پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا اوورسیز پاکستانیزنے بڑھ چڑھ کر مدد کی جس کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیز خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

مزیدپڑھیں:محسن نقوی کو وزیرداخلہ بنایا تو ہم سے مفاہمت بھول جائیں، اسد قیصرنے واضح کردیا

انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیز کے حقوق کیلئے پاکستان تحریک انصاف اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی میں اختلاف کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سیاسی پارٹیز کی کور کمیٹیز کے اجلاس میں اختلاف رائے میں ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ( ن)، پاکستان پیپلزپارٹی، اور ایم کیو ایم کے علاوہ پاکستان کی باقی تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کیلئے تیار ہے ۔

آخر میں نوید شریف اور حاجی عثمان نے تمام مہمانوں کو ا ن کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں