جمعرات,  13 نومبر 2025ء
حافظ آباد،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم میں مافیاسرگرم

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)بنیظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کی ترسیل کے لیے شفافیت کے لیے جناح ہال حافظ آباد، اسپیشل ایجوکیشن سنٹر پنڈی بھٹیاں مختص کیا گیا ہے فرنچائزی ایچ بی ایل کنیکٹ دوکانات پر غیرقانونی کٹوتی کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا بھٹہ مزدوروں نے احتجاج اور دھرنے کے نتیجے میں ضلع میں غریب خواتین کو رقوم کی فراہمی کے لیے دو سنٹرز بنائے گئے۔

لیکن یہاں بھی بنیظیرانکم سپورٹ پروگرام کا عملہ اور فرنچائزی مبینہ طور پر مل کر خواتین کو تنگ کرنے کے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں فرنچائزی جان بوجھ کر رقوم لیٹ دیتے ہیں سب ایجنٹس مخصوص افراد خواتین سے مک مکا کر کے رقم دلوا کر مبینہ 500 روپے لیتے ہیں ۔جناح ہال حافظ آباد میں سب ایجنٹس پکڑا بھی گیا لیکن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے عملہ مبینہ ملوث ہونے کی وجہ سے کارروائی سے گریزاں رہا، دونوں سنٹرز میں تقریباً ملتے جلتے حالات ہیں جناح ہال حافظ آباد ، اسپیشل ایجوکیشن سنٹر پنڈی بھٹیاں میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیتے ہوئے تمام غیر متعلقہ مردوں کو احاطے سے نکال دینا چاہیے۔

گزشتہ روز خواتین رو رو کر بد دعائیں دے رہی تھیں صبح سے آئی ہیں رقوم نہیں ملی، آج بھی وہی سلسلہ چل رہا ہے خواتين جس طرح آتیں ہیں اسی طرح لائینوں کے زریعے رقوم دی جائیں، اس قوم کی کیسی بد بختی ہے کہ حکومت مالی ریلیف دے رہی ہے اور اس سے بھی رقم لے لی جاتی ہے جس کو بزریعہ اکاؤنٹ کے زریعے اے ٹی ایم اور موبائل بینکنگ کے زریعے آسان بنایا جا سکتا ہے اور کرپشن بھی کافی حد تک روکی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں