اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ توشہ خانہ میں بانی پی ٹی آئی کی سزائیں معطل کر دی گئی ہیں، بانی پی ٹی آئی آئندہ ہفتے سائفر کیس میں بری ہو جائیں گے۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ جج کو ایمبولینس میں لا کر سزا سنائی گئی، سائفر کیس کہاں ہے، سائفر کیس عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس کو پی ٹی آئی نے آگ نہیں لگائی، بانی 9، 10 اور 11 مئی کو پی ٹی آئی کی حراست میں تھے، حملہ کیسے کیا؟
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ باجوہ نے توسیع مانگی، نواز شریف نے دی، لندن میں فیصلہ ہوا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہٹائیں گے، پارٹی کو توڑ دیں گے۔
لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ 9 مئی کو جوڈیشل کمیشن بنائیں، 45 سال نہ لیں۔