لاہور (روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ پنجاب میں دھاتی ڈوریں خیبرپختونخوا سے آرہی ہیں۔ پنجاب میں داخل ہونے والے ٹرکوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا طریقہ کار ہونا چاہیے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک چیک پوسٹ بنائیں باقی راستہ کھلا ہے۔
اپیکس کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کور کمانڈر سے پہلے بھی ملاقات ہوئی، ہم سب ایک ٹیم بن کر کام کر رہے ہیں، پنجاب حکومت کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر غور کرنا ہوگا۔
مریم نواز نے کہا کہ دہشت گردی کو کچلنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے خفیہ اداروں کی محنت کو تسلیم کرتےہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہدا کی قربانیاں قابل فخر ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ چکوال میں شہید کیپٹن کے گھر جانے والے لواحقین کی آنکھوں میں آنسو دیکھے۔