جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
بھارت کو ملنے والے امریکی اپاچی ہیلی کاپٹروں میں سے پہلا تباہ

ممبئی(روشن پاکستان نیوز) بھارت کو ملنے والے خطرناک ترین امریکی جنگی ہیلی کاپٹروں میں سے ایک لداخ میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے 3 اپریل کو پیش آنے والے واقعے کی تصدیق کردی۔

بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر لداخ میں ٹریننگ کے مشن پر تھا کے اس دوران اس نے ’ایمرجنسی لینڈنگ‘ کی اور یہ کہ ناہموار سطح زمین اور بلند پہاڑی علاقے کی وجہ سے اسے نقصان پہنچا۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق دونوں پائلٹ محفوظ رہے جنہیں قریب ترین ایئربیس تک پہنچا دیا جب کہ کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔
اگرچہ بھارتی فضائیہ نے ہنگامی لینڈنگ کا لفظ استعمال کیا تاہم سوشل میڈیا پر کئی بھارتی صارفین نے اسے ’کریش‘ قرار دیا۔ بھارت کے ایک دفاعی فورم نے لکھا کہ ’بھارت اور دنیا بھر میں اپاچی کی سیفٹی کے حوالے سے تفحظات سامنے آئے ہیں۔‘

مزید پڑھیں: بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے ، برطانوی اخبار نے بھانڈا پھوڑ دیا

بھارت نے امریکہ نے 22 اپاچی ہیلی کاپٹر کچھ عرصہ قبل حاصل کیے تھے۔
اپاچی کئی طرح کے ہتھیاروں کے لیس تباہ کن ہیلی کاپٹر ہے اور اسے ہوا میں اڑنے والا ٹینک بھی کہا جاتا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News