شکست و ریخت سے دوچار صہیونی ریاست اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے،علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

اسلام آباد (سدھیر احمد) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے راولپنڈی کمیٹی چوک میں منعقدہ القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم القدس فلسطینیوں بالعموم تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے، اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم ممالک دوغلے پن کا مظاہرہ بند کریں اور اسرائیلی جارحیت رکوائیں، اسلامی ممالک میں امن کے بغیر دنیا کو پرامن بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

آج قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی آواز پر ملک بھر میں القدس ریلیاں نکالی گئی ہیں، اس لئے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیاتھا، اور دوسری جانب بیت المقدس کی آزادی کیلئے مسلم ممالک بھی موثر کردار ادا نہیں کر رہے جو افسوس ناک امر اور اس سے بھی زیادہ تشویش ناک صورتحال یہ ہے کہ بعض اسلامی ممالک اسرائیل کے ناجائز تسلط اور غیر قانونی قبضہ کو تسلیم کرکے فلسطینیوں کے ساتھ بے وفائی کے مرتکب ہورہے ہیں اوراو آئی سی بھی اس ساری صورتحال میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

مزیدپڑھیں:اسرائیل کو برطانوی اسلحہ کی فروخت کے خلاف مہم ، وزیراعظم رشی سونک پر دباؤ بڑھ گیا

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی جنگ دنیا کے سب سے بڑے ظالم اور مظلوم کی جنگ ہے، فلسطینی مظلومین جواں مردی کے ساتھ شہادت کو گلے لگا رہے ہیں، خوفزدہ نام نہاد مسلم حکمرانوں کا کردار اسلامی دنیا کے لیے شرمندگی کا باعث ہے، فلسطینیوں کی استقامت اسرائیل کی نابودی کا باعث بن چکی ہے، شکست و ریخت سے دوچار صہیونی ریاست اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے، اس وقت جو جنگ فلسطین میں ہو رہی ہے یہ کسی مذہب و مسلک کی نہیں انسانیت کی جنگ ہے، غاصب اسرائیل اپنی تمام تر شیطانی اور غیر انسانی کاروائیوں کے باوجود ہار چکا ہے، مسلم حکمرانوں کی بے حسی شرمناک ہے۔

یمن کے پابرہنہ و باہمت مسلمانوں کی عاشورائی عظمت و ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے وقت کی استعماری طاقتوں کو ناکوں چنے چبوانے پر مجبور کر دیا ہے، غیر مسلم انسانی بنیادوں پر غزہ کے معصوم بچوں اور خواتین کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔

مزید خبریں