واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ جنگ کو فوری ختم کرنا ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل لوگوں کو مارنا بند کرے اور امن کی طرف لوٹے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو فلسطینیوں پر بمباری کی ویڈیوز جاری نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔
سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حملوں کی ویڈیوز جاری کرنے سے اسرائیل تعلقات عامہ محاذ پر ناکام ہورہا ہے۔