هفته,  23 نومبر 2024ء
سانگھڑ, ہینڈپمپ کا زہریلا پانی پینے سے 5 بچےجاں بحق

سانگھڑ (روشن پاکستان نیوز) سانگھڑ میں ہینڈ پمپ کا زہریلا پانی پینے سے 5 کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔

سانگھڑ کے گاؤں نیاز بھٹی میں 3 روز کے دوران 5 کمسن بچے دم توڑ گئے۔

ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کے مطابق بچوں کو قے، بخار اور اسہال کی شکایت کے ساتھ اسپتال لایا گیا تھا۔ بچوں کی عمریں 4 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ بچوں کی موت زرعی زمین میں نصب ہینڈ پمپ کا پانی پینے سے ہوئی۔ لیبارٹری ٹیسٹ کے مطابق ہینڈ پمپ کا پانی زہریلا ہے جسے سیل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں