هفته,  23 نومبر 2024ء
پاکستان پر 10 سال کی پابندی لگ سکتی ہے،وزیر اعظم شہباز شریف سے فوری ایکشن کا مطالبہ،تفصیل کیلئے دیکھیں خبر

 

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)سابق اولمپیئنز نے پاکستان میں 2، 2 ہاکی فیڈریشن کے قیام پر وزیراعظم شہباز شریف سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق اولمپیئن کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ اگر معاملہ حل نہ ہوپایا تو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن پاکستان پر دس سال کی پابندی عائد کر سکتی ہے۔

سابق اولمپیئن حنیف خان نے کہا کہ اگر یہ صورتحال 6 سے 7 ماہ تک جاری رہی تو والدین اپنے بچوں کو ہاکی گراؤنڈ میں بھیجنا چھوڑ دیں گے۔

انہوں نے اپیل کی کہ وزیر اعظم فوری طور پر اس معاملے کو دیکھیں اور ہاکی کے معاملات کو درست سمت میں لے جانے کی رہنمائی کریں۔

علاوہ ازیں اولمپیئنز ناصر علی اور وسیم فیروز نے بھی وزیراعظم سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں