پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے اعلان کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کوچھوڑ ا نہ ہی چھوڑیں گے بلکہ اپنے قائد کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
حماد اظہر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھ سمیت میرے بچے مشکل میں ہیں، باپ اور بہنوں کو دھمکیاں دی گئیں، بہنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور زیادتی کی گئی، دو روز قبل پشاور ہائی کورٹ میں پیش ہوا، میری وکلا کی ٹیم آئی۔ جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ دائر کریں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 10 ماہ سے میرے بارے میں غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں،ا کاروبار اور رہائش گاہ سیل کر دی گئی، میرے والد کو کہا گیا کہ مجھے گرفتار نہ کیا تو وہ میری بہنوں کے گھر جا کر توڑ پھوڑ کریں گے۔ میری بہنیں وہاں نہیں تھیں لیکن انکےسسرالیوں کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ وکلا نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ میرے خلاف کتنی ایف آئی آرز ہیں، آئی جی پنجاب نے جھوٹ بولا کہ صرف 23 مقدمات درج ہوئے ہیں۔
حماد اظہر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا خط موصول ہونا ایک خوفناک خبر ہے، لوگ ان ذہنی طور پر معذور لوگوں سے نفرت کرتے ہیں، لوگ ان چہروں سے نفرت کرتے ہیں، نیچے کی سطح پر لاوا پک رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی نسل کو طاقت سے ڈرایا نہیں جا سکتا، اس سال بھی منفی ترقی ہوگی کیونکہ ملک میں گورننس نہیں ہے، کسی کو پرواہ نہیں کہ عام آدمی کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، 2 سال سے غیر منتخب پی ڈی ایم اور پھر غیر عوامی نمائندوں اور فارم 47 کی حکومت ہے۔