اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کور کمیٹی کی سفارش پر شیر افضل مروت کو فوکل پرسنز کی فہرست سے ہٹا دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسنز کی فہرست سے ہٹانے کے علاوہ ملاقاتیوں کیلئے نام دینے کی فہرست سے بھی نکال دیا ہے ، عمران خان نے شیر افضل مروت کو اپنی سوشل میڈیا ٹیم بھی ختم کرنے کی ہدایت کر دی ہے ،بانی چیئرمین کی جانب سے فیصلہ کور کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کیلئے فوکل پرسنز کی ٹیم تبدیل کردی گئی ہے،بیرسٹر عمیر نیازی، شیر افضل مروت کو فوکل پرسنز کی ٹیم سے نکال دیا گیا۔نئے فوکل پرسنز میں عمر ایوب، بیرسٹر علی ظفر، شبلی فراز اور بیرسٹر گوہر خان کو شامل کیا گیا ہے ، پی ٹی آئی قیادت نے جیل انتظامیہ کو آگاہ کردیا،بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی فہرست نئی فوکل پرسنز ٹیم فراہم کرے گی۔
مزید پڑھیں: عمران خان اور بشری بی بی جیل میں نہیں پھپو اور خالہ کے گھر ہیں، عظمی بخاری