بدھ,  15 جنوری 2025ء
ایپل کا آئی او ایس 17.5 ورژن جلد متعارف کرانے کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون صارفین کے لیے آئی او ایس 17.5 کا پہلا بِیٹا ورژن جلد متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ کمپنی کی جانب سے آئندہ جاری کی جانے والی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

ویب سائٹ میک رومرز کے مطابق آئی او ایس 17.5 اپ ڈیٹ کے بعد یورپی یونین کے آئی فون صارفین اہل ڈیویلپرز کی ویب سائٹ سے براہ راست ایپس کو ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ ایپل پوڈکاسٹ میں ٹرانسکرپٹ، چوری شدہ ڈیوائس کی حفاظت میں بہتری اور سری سمیت کئی اپ ڈیٹس شامل ہوں گی۔

ایپل کے مطابق اس نئے ’ویب ڈسٹریبیوشن‘ فیچر کی آمد رواں موسم بہار میں آئی فون سافٹ ویئر اپ ڈیٹ (جو کہ ممکنہ طور پر آئی او ایس 17.5 کی جانب اشارہ ہے) کے ساتھ کسی بھی وقت متوقع ہے۔تاہم،’ویب ڈسٹریبیوشن‘ یورپی یونین میں بڑے ڈیویلپرز تک ہی محدود ہوگی۔
ایپ کے مطابق ویب ڈسٹریبیوشن کا حصہ بننے کے لیے ڈیویلپرز کو ایپل ڈیویلپر پروگرام کا دو یا اس سے زیادہ عرصے سے حصہ ہونا لازمی ہوگا اور ان کی ایپ کو گزشتہ برس کے دوران یورپی یونین کی حدود میں آئی او ایس ڈیوائسز پر 10 لاکھ سے زائد بار انسٹال ہونا ہوگا۔

مزید پڑھیں: موبائل فون کے باعث لگنے والی آگ سے چار بچے جھلس کر مارے گئے

’ویب ڈسٹریبیوشن‘ کی بنیاد در اصل متبادل ایپ مارکیٹ پلیسز ہے جو ایپل آئی او ایس 17.4 میں یورپی یونین کے آئی فون صارفین کے لیے پہلے ہی متعارف کرا چکا ہے۔ ایپل کی جانب سے یہ تبدیلیاں یورپی یونین کے متعارف کردہ نئے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ پر عمل درآمد کرنے کے لیے کی گئیں ہیں۔

مزید خبریں