اسلام آباد (سائرہ اختر)پاکستان پیپلزپارٹی کی دبنگ لیڈی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے مسیحی برادری کو ایسٹر ڈے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، مسیحی برادری نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا، آج ہم پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری تہنیتی پیغام میں سحرکامران نے کہاکہ مسیحی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ایسٹر مبارک!
اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میری طرف سے ایسٹر کا جشن منانے والے تمام ساتھیوں اور دوستوں کے لیے دل کی گہرائیوں سے نیک خواہشات ہیں۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا جمہوریت کیلئے ’جدوجہد‘ جاری رکھنے پر اتفاق
انہوں نے کہاکہ مسیحی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، مسیحی برادری نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا، آج ہم پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہیں۔
پی پی رہنمانے کہاکہ مسیحی برادری پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کے لیے فعال کردار ادا کرتی رہے گی۔
اپنے بیان کے آخر میں سحر کامران نے مسیحی برادی کوپیغام دیا کہ امید ہے آنے والے دن آپ کے لئے ڈھیروں خوشیاں اور روشن مستقبل لیکرآئینگے۔
یادرہے کہ دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں، اس حوالے سے ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس نے دعا کروائی اور شمعیں روشن کی گئیں۔
پاکستان میں بھی گرجا گھروں میں ایسٹر عبادات اور دعائیہ تقریبات ہوئیں جن میں ملک کی سلامتی اور خوشحالی کی دعائیں مانگی گئیں۔
کراچی کے ہولی ٹرینٹی کتھیڈرل میں بھی ایسٹر کی مناسبت سے عبادات اور دعائیہ تقریب ہوئیں۔











