هفته,  20  ستمبر 2025ء
اللہ کے نام والے موزے بیچنے پر عوام برہم، سپر اسٹور پر دھاوا بول دیا

کوالالمپور(روشن پاکستان نیوز)ملائیشیا میں عوام نے لفظ ”اللہ“ والے موزے فروخت کرنے والے سُپر اسٹور پر حملہ کردیا، عوام کی جانب سے اسٹور پر پیٹرول بم بھی پھینکا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو ہونے والا حملہ چار روز قبل ”کے کے سُپر مارٹ“ نامی اسٹور سے اللہ کے نام والے موزے فروخت کیے جانے کا واقعہ سامنے آںے اور اس کے نتیجے میں چار افراد کی گرفتاری کے بعد پیش آیا۔

اسٹور کے مالکان اور وہاں کام کرنے والوں پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

ملائیشیا کے مشرق میں کوانتان شہر کے پولیس چیف وان محمد زہری وان بسو نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد سے اسٹور کی برانچ کے دروازے پر ایک چھوٹی سی آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزیدپڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دیدی گئی

انہوں نے بتایا کہ حملہ ابھی تک زیر تفتیش ہے، لیکن ہم اس بات سے انکار نہیں کر رہے ہیں کہ اس کا تعلق لفظ ”اللہ“ والی جرابیں بیچنے کے واقعے سے ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں