راولپنڈی میں ٹیچر کا نویں جماعت کے طالب علم پر ڈنڈوں سے تشدد

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کے علاقے میں نجی اسکول ٹیچر نے نویں جماعت کے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ طالب علم کے والد کی مدعیت میں تھانہ صادق آباد مں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں والد نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹیچر نے بیٹے دانیال پر ڈنڈوں سے تشدد کیا۔

والد کا کہنا ہے کہ تشدد سے بیٹے کی گردن کے مہرے شدید متاثر ہوئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ طالب علم کا میڈیکل بھی کرایا جارہا ہے۔

ادھرتھانہ صادق آباد کے علاقے میں سکول پرنسپل کا 13 سالہ طالب علم پر بہیمانہ تشدد کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا۔

جس کے بعد صادق آباد پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے سکول پرنسپل عثمان کو گرفتار کر لیا۔

انہوں نے کہاکہ معلم روحانی باپ اور مستقبل کے معمار ہیں ان کی جانب سے بچوں پر تشدد کا کوئی عذر قابل قبول نہیں ۔

مزید خبریں