کراچی (روشن پاکستان نیوز )پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں جاری کمی کا رجحان گزشتہ ہفتے بھی برقرار رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت جمعے کے روز 277.95 روپے کی سطح پر بند ہوئی جو پیر کو 278.14 روپے تھی۔ ڈالر کی قیمت میں رواں ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 19 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔
مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، 67 ہزار کی حد عبور کر لی ، ڈالر بھی سستا
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ابتک ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے کمی دیکھی گئی،جس سے انٹربنیک میں ڈالر 278 روپے پر آگیا۔











