هفته,  20  ستمبر 2025ء
وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعظم نے تمام سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے بچھائے گئے سرخ قالین پر پابندی عائد کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری تقریبات میں سرخ قالین کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے تمام سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے بچھائے گئے سرخ قالین پر پابندی عائد کر دی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ آئندہ وفاقی وزرا اور حکومتی شخصیات کے لیے ریڈ کارپٹ استعمال نہیں ہوگا، صرف سفارتی تقریبات میں پروٹوکول کے سرخ قالین کے استعمال کی اجازت ہوگی۔
اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

مزید خبریں