جمعه,  27 دسمبر 2024ء
صوبائی وزیر صحت کا پروفیسر ڈاکٹر شہزاد انور کو خراج تحسین

وزیر داخلہ کی ہدایت پر گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت پر ڈی جی پی ہوٹا کی بڑی کارروائی

صوبائی وزیر صحت کا پروفیسر ڈاکٹر شہزاد انور کو خراج تحسین

پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی اور ایف آئی اے لاہور نے گزشتہ روز گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزموں کو مشترکہ آپریشن کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جو پیسوں کی خاطر معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے تھے۔

ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ اس مکروہ اور ناجائز کاروبار سے منسلک کوئی غریب اور معاشرے کے پسماندہ طبقات نہیں بلکہ کروڑوں پتی ڈاکٹرز ملوث ہوتے ہیں جن کی جائز ماہانہ آمدن بھی لاکھوں روپے میں ہوتی ہے

مگر ہوس زر کے مارے یہ شیطان صفت لوگ، اس دھندے سے ماہانہ کروڑوں کماتے ہیں اور لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں

وزیر داخلہ محسن نقوی کی واضح ہدایات کے بعد کہ گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث افراد کو قانون کی شکنجے میں لایا جائے اور ایسے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو قرار واقعی سزا دی جائے جو کسی طرح سے بھی رحم اور نرمی کے مستحق نہیں، ڈی جی پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد انور جو کہ پہلے ہی پنجاب بھر میں گردوں کی قانونی اور غیر قانونی پیوند کاری کے حوالے سے لوگوں کو شعور دینے میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں کہ کس طرح ان مکروہ دھندا کرنے والوں کے ہاتھوں سے معصوم شہری اپنی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں، پورے پنجاب بھر میں گردوں کی جائز و ناجائز اور بعد از مرگ انسانی اعضاعطیہ کرنے کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی دی ، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد انور نے میڈیکل کالجز، ہاسپٹلز ،کورٹس ہر جگہ لوگوں کو گردوں کی جائز اور غیر قانونی پیوند کاری کے حوالے سے شعور دیا وہ مزید متحرک ہو گئے اور ایف آئی اے کے ساتھ ایک مشترکہ آپریشن کر کے بدر میڈیکل کمپلیکس لاہور میں گردوں کی غیر قانونی طور پر پیوند کاری کرتے ہوئے ڈاکٹرز کو موقع پر ہی چھاپا مار کر گرفتار کر لیا

ان ملزمان میں کارڈیالوجسٹ اور ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر طارق، ڈاکٹر عبدالحمید، ڈاکٹر اطہر شاہ، ڈونر محمد ذوالفقار وغیرہ شامل ہیں

دیگر ملزمان جو نیٹ ورک سے وابستہ ہیں ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی پروفیسر ڈاکٹر شہزاد انور کو وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی جانب سے عمدہ کارکردگی پر سراہا گیا اور مستقبل میں بھی ان سے اسی طرح کی کارکردگی، لگن اور جذبے سے جاری رکھنے کی امید ظاہر کی گئی

ڈی جی صاحب کی زیر نگرانی پی ہوٹا کی لیگل ٹیم بہت عمدہ کام کر رہی ہے جن میں خاص طور پر راولپنڈی میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل میاں محمد طارق باٹہ جو کہ ڈسٹرکٹ کورٹس اور ہائی کورٹ سے 20 ملزمان ڈاکٹرز کی ضمانتیں منسوخ کروا چکے ہیں جس پر ایڈیشنل پروسیکیوٹر جنرل ہائیکورٹ راولپنڈی ملک محمد لطیف صاحب نے اعزازی ڈگری سے حوصلہ افزای فرمائی اور اس سے پہلے ملتان میں تعیناتی کے دوران میاں محمد طارق باٹہ نے تین ڈاکٹرز کو ٹرائل کورٹ سے سزا دلوائی تھی اور تعریف کے مستحق ہیں

مزید خبریں