حافظ آباد(شوکت علی وٹو)حیدری بھٹہ مزدور یونین کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کے دفتر کے سامنے مزدوروں کا اپنے حقوق کے لیے شدید احتجاج اور دھرنا،مزدور بھٹہ رہنما غلام عباس حیدری کی قیادت میں مزدوروں نے اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنے میں شرکت کی۔
احتجاجی دھرنے میں شریک مزدوروں کا کہنا تھا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم سے غیر قانونی کٹوتی کی جاتی ہے جو غریب خواتین پر ظلم ہے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم ڈیوائسز کے بجائے اے ٹی ایم کے زریعے بھیجی جائے،ایچ بی ایل کنیکٹ، الفا ڈیوائسز رکھنے والے فرنچائزی زبردستی قسط سے 500 روپے سے لیکر 2000 روپے غیرقانونی کٹوتی کر رہے ہیں جن کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
حکومت پنجاب نے نگہبان رمضان راشن پیکچ میں بھٹہ مزدوروں کو نظر انداز کیا ہے بھٹہ مزدوروں کو بھی نگہبان رمضان راشن پیکچ دیا جائے، بھٹہ مزدور رہنما غلام عباس حیدری کا کہنا تھا محکمہ تعلیم حافظ آباد کے پاس بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے کروڑوں روپے فنڈز سکول بیگ کتابوں، وردیوں کا آئے کئی سال ہو چکے ہیں ۔
جس پر متعدد درخواستیں دے گی لیکن اس پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، بھٹہ مزدوروں کی کچی اینٹ کی مزدوری جو ضلعی انتظامیہ نے طے کروائی تھی اس سے کم دی جاتی ہے بھٹہ مالکان مزدوری پوری ادا نہیں کرتے، سوشل سیکیورٹی کارڈز نہیں بنائے جاتے،یہ تمام ظلم و زیادتی بھٹہ مزدوروں پر کیوں، جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے ہم احتجاجی کیمپ میں رہیں گے.











