سعودی عرب نے 2 سالوں میں 4 ہزار ٹرینیز کو تربیت دینے کے لیے 3میڈیا اکیڈمیز قائم کر دیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے ریاض میں اپنے دوسرے ایڈیشن میں سحور الاعلام میٹنگ کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وزارت نے 3 ہم آہنگ میڈیا اکیڈمیز قائم کی ہیں۔
جن کا مقصد 2 سال کے اندر 4000 سے زائد ٹرینیز کو 3 تعلیمی ٹریکس کے ذریعے تربیت دینا ہے، جن میں 50 نظریاتی اور عملی مضامین اور خصوصی پروگرام شامل ہیں، اس پروگرام کو بڑی بین الاقوامی یونیورسٹیوں کا تعاون حاصل ہوگا۔
سعودی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزارت اس شعبے میں تیزی سے عالمی ترقی کی روشنی میں مصنوعی ذہانت کے شعبوں سے فائدہ اٹھانے اور اس میں تعاون کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، سعودی میڈیا مصنوعی ذہانت کے مرکز کے طور پر ایک اہم کھلاڑی ہوگا نہ کہ تماشائی۔
آے آئی پروگرام پر مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کو قومی تعاون کے ساتھ قائم کیا گیا تھا اور جنریٹیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کیمپ سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (Sdaya) کے اشتراک سے قائم کیا گیا تھا جس میں 2,000 سے زیادہ نوجوان مرد اور خواتین کو جدید اندرونی اور بیرونی پروگراموں اور کورسز میں تربیت دی گئی تھی۔