هفته,  23 نومبر 2024ء
اسلام آباد،5554 فینسی نمبر پلیٹ ، 1884کالے شیشوں کی حامل گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کیخلاف کارروائیاں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جانب سے رواں ماہ 5554 غیرنمونہ/فینسی نمبر پلیٹ اور 1884کالے شیشوں کی حامل گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، 199غیرنمونہ/فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں اور 77کالے شیشے والی گاڑیوںکو مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا،مزید برآں رواں سال سیف سٹی اسلام آباد نے 1900 سے زائد فینسی /غیرنمونہ نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ای چالان بھی جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں غیرنمونہ/ فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے،اس سلسلہ میں رواں ماہ کے دوران 5,554 غیرنمونہ/فینسی نمبر پلیٹ کی حامل گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی اورفینسی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ کی حامل 199 گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا،اسی طرح کالے شیشے والی 1,884 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کی گئی جبکہ 77کالے شیشے والی گاڑیوں کو تھانہ جات میں بند کیا گیا۔

مزید برآں رواںسال سیف سٹی اسلام آباد نے 1,900سے زائد فینسی /غیر نمونہ نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ای چالان ٹکٹس بھی جاری کیے،سینئر پولیس افسران نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کالے شیشوں کے ساتھ گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہے،کوئی بھی ادارہ کالے شیشوں کے استعمال کی اجازت دینے کا مجاز نہیں ہے ،شہری اپنی گاڑیوں سے رضا کارانہ طور پر کالے پیپر اتار دیں،اس سلسلہ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصی ناکہ جات بھی قائم کئے ہیں،شہری کالے شیشوں کے خلاف قانونی کارروائی کے دوران پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں،پولیس اہلکاروں کے ساتھ غیرمناسب رویہ اپنانے پر قانونی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع “پکار “15- یا”آئی سی ٹی “15- ایپ پر دیں۔

مزید خبریں