جمعه,  14 نومبر 2025ء
ڈی سی،اے ڈی سی،ڈی پی او حافظ آباد کامختلف امتحانی سنٹرزکا دورہ

حافظ آباد( شوکت علی وٹو)ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد،ڈی پی او فیصل گلزار اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) حمد اللہ نے مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا اور وہاں کلاس نہم کے جاری امتحانات کے شفاف انعقاد کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کا جا ئزہ لیا۔

سی ای او ایجوکیشن سہیل اظہر خاں بھی انکے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائر سکینڈری سکول کا دورہ کرتے ہوئے وہاں امتحانی سنٹرز کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے امتحانات میں شریک طالبات کو دستیاب سہولیات،سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) حمد اللہ نے گورنمنٹ ڈبل سیکشن گرلز ہائی سکول میں قائم امتحانی سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں پُر امن اور شفاف امتحانات کے انتظامات کاجائزہ لیا۔

مزید خبریں