گوجرانوالہ (دلشادعلی) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کی ملی بھگت اور لکشمی کی چمک سے کینن میٹل اینڈ ورکس (باؤ فرخ اعجاز والی فیکٹری) گلزار کالونی اور شیخوپورہ روڈ پر واقع دیگر فیکٹریاں اور صنعتی یونٹس آلودگی کا باعث بننے کے باوجود تاحال سیل نہ ہو سکے۔
اہل مکیں اور گردونواح رہائشیوں کی متعدد بار شکایات کے باوجود زہریلا دھواں چھوڑنے اور آلودگی کا باعث بننے والی یہ فیکٹریاں اور صنعتی یونٹس سیل ہوتے ہی اگلے روز ڈی سیل ہو جاتے، زہریلا دھواں چھوڑنے سے علاقہ مکیں سخت پریشان ہونے کے ساتھ ساتھ الرجی، دمہ اور آنکھوں جیسے سنگین مسائل میں مبتلا ہونے لگے۔
اہل مکیں اور گردونواح رہائشیوں کی وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہیلتھ، سیکرٹری/ڈی جی محکمہ ماحولیات سے التماس ہے کہ گوجرانوالہ کی ضلعی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے تا کہ مستقبل میں ایسا کھلواڑ عوام الناس کے ساتھ نہ کیا جائے اور عوام الناس خوشگوار ماحول میں زندگی بسر کر سکے۔











