حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کے دفتر کے باہر وکلاء کا شدید احتجاج، وکلاء نے شدید نعرے بازی کی اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔
گزشتہ روز ضلع کونسل کے چیف آفیسر اور سیکریٹری بار کے درمیان مبینہ جھگڑے کے بعد ضلع کونسل حافظ آباد کے چیف آفیسر کی جانب سیکریٹری بار رائے وقار احمد ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء کیخلاف ایف آئی آر دی گی جس پر وکلاء برادری میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔
آج ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حافظ آباد کی جانب سے مکمل ہڑتال کی گی. ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کے دفتر کے باہر شدید احتجاج کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کیخلاف شدید نعرے بازی ہوتی رہی۔











