جدہ (خالد نواز چیمہ)کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ حج ٹرمینل پر مناسک ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح ،بڑی تعداد میں بزنس کمیونٹی کی شرکت جدہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل پر مناسک ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا گیا-
ریسٹورنٹ کا افتتاح کیپٹن یوسف الجہنی مسارات گروپ کے مینجنگ ڈائریکٹر شہزاد چوہدری اور آپریشنل مینجر محمد انیس اکرم نے مشترکہ طور پر ربن کاٹ کر کیا۔
اس موقع پر ریسٹورنٹ کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا-مناسک ریسٹورنٹ سعودی عرب کے معروف ہوٹل گروپ مسارات گروپ کے زیر اہتمام چلایا جائے گا-
اس موقع پہ بات چیت کرتے ہوئے آپریشن مینجر انیس اکرم نے بتایا کہ حج ٹرمینل سب سے بڑا ریسٹورنٹ ہے جو حجاج کرام ,عمرہ زائرین اور مسافروں کی خدمت کے لیے موجود ہے یہاں پہ ہم نے پاکستانی کھانوں کے ساتھ ساتھ عربی کھانے بھی دستیاب ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہم ایئرپورٹ پر معیاری کھانے کی سروس لوگوں کو مہیا کریں کیونکہ پاکستان کی تمام ایئر لائن یہاں پر لینڈ کرتی ہیں تو ہماری کوشش تھی کہ ہم اس ریسٹورنٹ کو لے کے خاص طور پہ پاکستانی حجاج کو بہترین سہولت مہیا کریں۔
تقریب میں ابو اصیل,ابو محمد,نصیر بلوچی قاید صحافت فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ صحافی برادری پاکستان جرنلسٹ فورم کے خالدنواز چیمہ ,محمد عدیل صدرِ اوورسیز میڈیا فورم,شعیب الطاف راجہ ,جہانگیر خان چیرمین یونائٹڈ میڈیا فورم کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ جوکہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے آج کل سعودی عرب کے دورے پر ہیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کھانے کے ساتھ ساتھ ریسٹورانٹ کی نفیس سجاوٹ اور خوبصورت ماحول کی بھرپور تعریف کی-
اس موقع پر شاندار افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔