هفته,  23 نومبر 2024ء
کیپٹن (ر) محمد محمود نئے آئی ٹی سیکرٹری مقرر ، دیکھیں تفصیل

اسلام آبا د(روشن پاکستان نیوز)وفاقی حکومت نے وفاقی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن حسن ناصر جامی کا تبادلہ کر دیا ہے۔ ان کی جگہ کیپٹن (ر) محمد محمود کو آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن کا ایڈیشنل سیکرٹری (انچارج) مقرر کیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر حسن ناصر جامی کو قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن کے سیکرٹری کا عہدہ دوبارہ سونپ دیا گیا ہے۔
کیپٹن (ر) محمد محمود، ایک تجربہ کار Bs-21 افسر جو وفاقی اور صوبائی انتظامیہ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری (انچارج) کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔ ان کے ماضی کے کرداروں میں وفاقی سیکرٹری پٹرولیم اور کمشنر راولپنڈی کے طور پر خدمات انجام دینا شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد محمود کو دورہ یو اے ای کے دوران او ایس ڈی بنایا تھا۔ اطلاعات کے مطابق، نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے ایڈیشنل سکریٹری (انچارج) کے طور پر، انہوں نے زراعت سے متعلق کچھ منصوبوں کی پیشرفت کو سست کر دیا۔

تاہم یہ بات قابل غور ہے کہ کیپٹن (ر) محمد محمود کا نام حالیہ رنگ روڈ پروجیکٹ کرپشن سکینڈل سے جوڑا گیا ہے۔ پنجاب کا محکمہ اینٹی کرپشن اس وقت اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

مزید خبریں