جمعه,  14 نومبر 2025ء
گوجرانوالہ،سی بی اے یونین بلدیہ ملازمین میں اختلافات کی خبریں من گھڑت قرار

گوجرانوالہ(دلشادعلی) سی بی اے یونین بلدیہ صدر آصف یوسف اور مینجر صفائی کمپنی زین بٹ کے نام پر بلدیہ گوجرانوالہ میں مسلم اور مسیحی ورکروں میں من گھڑت اختلافات کی سازش کر کے بھائی کو بھائی سے لڑانے کے مکروہ و ناپاک منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔

ان خیالات و جذبات کا اظہار بلدیہ کے مزدور رہنمائوں نصیرالدین ہمایوں ملک ‘محمد ابرار بٹ ‘محمد اسد ‘محمد عثمان سندھو ‘محمد اسامہ محمود ‘محمد عاطف ‘حسن محمد ‘محمد شہباز ‘اقبال ‘عمران ‘روشی و ساتھیوں نے میونسپل ملازمین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

دریں اثناء مزدور رہنمائوں بابو عبدالحمید ملک ‘رحمت علی انصاری ‘آصف بٹ ‘سلمان ‘ثاقب و ساتھیوں نے بھی ایسے ہی جذبات کا اظہار کیا ۔

مزید خبریں