اتوار,  21  ستمبر 2025ء
رمضان کے دوران مسجد نبوی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں یومیہ 4 لاکھ لیٹر زم زم کی فراہمی

مدینہ منورہ(این این آئی)رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَآنے والے زائرین کے لیے یومیہ 4 لاکھ لیٹر آبِ زم زم فراہم کیا جارہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مسجد نبوی ۖ میں زائرین کو آبِ زم زم کی فراہمی کے انتظامات پر 40 سپروائزرز اور 500 تربیت یافتہ کارکنان تعینات ہیں۔

سعودی عرب میں مسجد نبویۖ کے امور کی جنرل اتھارٹی محکمہ آبپاشی کے ذریعے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ زم زم کی فراہمی کا اہتمام کر رہی ہے۔

مزیدپڑھیں:عمران خان امریکہ کے دوست،رہائی کیلئے اقتصادی طاقت استعمال کی جائے،امریکی رکن کانگریس

مکہ مکرمہ سے ٹینکرز کے ذریعے آبِ زم زم منگوایا جاتا ہے اور تمام راستے واٹر ٹینکرز کی نگرانی ہوتی ہے، ایک ٹینکر میں 20 ٹن پانی کی گنجائش ہوتی ہے۔

ٹینکرز کے ذریعے زم زم جب مدینہ منورہ پہنچتا ہے تو اسے ماہرین جراثیم سے پاک اور ٹھنڈا کرتے ہیں اور پھر اسے اسٹوریج ٹینکوں میں خالی کیا جاتا ہے۔

مسجد نبوی ۖ کی انتظامیہ 24 گھنٹے زائرین اور نمازیوں میں زم زم کی فراہمی میں مصروف رہتی ہے۔ روضہ شریف میں یومیہ زم زم کی 10 ہزار اور مسجد نبوی میں 15 ہزار بوتلیں تقسیم کی جاتی ہیں۔

مزید خبریں