اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ممبر قومی اسمبلی سحر کامران نے تربت بلوچستان میں نیول بیس پر بی ایل اے دہشت گردوں کی ناکام سازش پر ردعمل میں کہاہے کہ مادر وطن کے محافظوں کو سلام جو فرائض کی انجام دہی میں دن رات چوکس رہتے ہیںاور ہمارے بہتر مستقبل کیلئے اپنا آج قربان کرتے ہیں۔ سحرکامران نے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آئیے دہشت گردی کے خلاف ثابت قدم اور متحد رہیں اور اپنے پیارے پاکستان سے اس لعنت کا خاتمہ کریں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو امن کے دشمنوں کے مذموم عزائم سے محفوظ رکھے، آمین۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے
واضح رہے کہ بلوچستان کے شہر تربت کے قریب نیول ایئر بیس پر گزشتہ شب رات دیر گئے مسلح دہشت گرد حملے کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، اس دوران علاقہ گولیوں اور دھماکوں سے لرز اٹھا۔مسلح افراد نے ایئرپورٹ کے 3 اطراف سے حملہ کیا لیکن سیکیورٹی فورسز نے فوری جواب دیا اور دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔سیکیورٹی حکام نے گزشتہ شب بتایا کہ تربت ایئرپورٹ کی حدود سے باہر 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ایئرپورٹ کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔











