گوجرانوالہ( دلشادعلی) نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ہارون میر صوبائی وزیر سپورٹس و امور نوجواناں پنجاب کے کوآرڈینیٹر مقرر‘ وزارت سپورٹس نے باقاعدہ نوٹیکفیشن جاری کردیا۔
صوبائی وزیر سپورٹس و امور نوجوان پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہارون میر گوجرانوالہ سرکل میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنی خدمات انجام دیں گے۔ اس سلسلہ میں وزات کھیل کی طرف سے محکمہ سپورٹس کے افسران و سٹاف کو پابند کیاگیاہے کہ وہ ہارون میر سے مکمل تعاون کریں گے۔
ہارون میر گوجرانوالہ میں جاری سپورٹس کی سکیموں کا معائنہ کرکے اس کی رپورٹ وزیر سپورٹس کو بھجوائیں گے جبکہ سپورٹس کے فروغ کیلئے مزید ترقیاتی سکیمیں بھی منظوری کیلئے صوبائی وزیر سپورٹس وامور نوجواناں کو پیش کریں گے۔
ہارون میر نے اپنی بطور کوآرڈینیٹر تقرری پر وزیر کھیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیاگیا انشاء اللہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی بہتری کیلئے بھرپور اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔