اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)نام نہاد پیرحق خطیب عرف شُف شُف کے چیلوں کا پُول کُھل گیا۔
ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوزکے سینئر اینکر اقرار الحسن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے کسی کا کوئی ڈر نہیں ،جو میں کر رہا ہوں وہ ٹھیک کر رہا ہوں اور اس پر قائم ہوں۔
انہوں نے کہاکہ پیر حق خطیب کی جانب سے مجھے کوئی ڈیل کی آفر نہیں ہوئی ہے بلکہ پیر خطیب کا چیلا ہم سے الٹا پیسے مانگ رہا ہے۔
ان سے سوال کیا گیا تھا کہ اس وقت نام نہاد پیرحق خطیب کے ساتھ اے آر وائی نیوز کے ایک رپورٹرہوتے ہیں کے جواب میں اقرار الحسن نے کہا کہ وہ رپورٹر اے آر وائی کی ٹیم کا حصہ نہیں ہے۔
مزیدپڑھیں:قومی اسمبلی میں اپوزیشن ،پارلیمانی لیڈرکامعاملہ،پی ٹی آئی اختلافات کاشکار
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایف آئی اے میں ان کے خلاف ایک درخواست بھی دی ہے جس پر تحقیقات ہو رہی ہیں جبکہ پیرا حق خطیب کے چیلے نے اپنی طرف سے کچھ پیسے گھڑ لیے ہیں ،جیسا کہ عموما لوگ کہتے ہیں کہ ہم نے پروگرام کیا تھا ،آپ آئے تھے ،ہمارا اتنا خرچہ ہو گیا تھا تو ہمیں وہ پیسے واپس کر دیں تو جب وہ ہم سے ہمارے ہی کیے گئے پروگرام کے پیسے مانگ رہا ہے توان سے ان کی اس سے زیادہ اور کیا جعلسازی کی توقع کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ چیلا جھوٹا دعوی کر رہا ہے، 19 سال سے اس کی اولاد نہیں ہوئی، اولاد دینا اللہ تعالی کا کام ہے، اللہ جسے چاہے اولاد کی نعمت سے نواز دے اور جسے چاہے اس سے محروم رکھے ،تو جب اولاد اللہ نے دینی یا نہ دینی ہے تو پھر اس بدبخت کو بیچ میں سے نکالو۔
آخر میں انہوں نے وضاحت کی کہ پیر خطیب کے ساتھ جو اس وقت موجود چیلا ہے وہ اے آر وائی نیوز کا رپورٹر تھا لیکن اے آر وائی نیوز نے اسے فائر کر دیا تھا اور اب اس کا اے آر وائی نیوز کے ساتھ کوئی بھی تعلق نہ ہے۔