هفته,  23 نومبر 2024ء
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد منظور،سحر کامران کا ردعمل آگیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کیلئے قرارداد منظورہونے پر شکراداکرتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ یہ ایک پائیدار امن اور آزاد فلسطین کا آغاز ہوگا۔ عالمی برادری کو مہینوں سے جاری تنازع کو ختم کرنے اور غزہ میں تباہ کن مہمات اور سنگین انسانی حالات سے نمٹنے کے لیے اب تیزی سے کام کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کیلئے قرارداد منظورہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ آخرکار، امن کی طرف ایک قدم!غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد امید کی ایک کرن ہے۔

انہوں نے کہاکہ قراردادکی منظوری حوصلہ افزا ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ امریکہ نے اس قراردادکو ویٹو نہیں کیا ۔

سحرکامران نے کہاکہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان غزہ جنگ بندی پر اختلاف اس مسئلے کے منصفانہ حل کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

پی پی رہنمانے کہاکہ آئیے! امید کرتے ہیں کہ یہ ایک پائیدار امن اور آزاد فلسطین کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو مہینوں سے جاری تنازع کو ختم کرنے اور غزہ میں تباہ کن مہمات اور سنگین انسانی حالات سے نمٹنے کے لیے اب تیزی سے کام کرنا چاہیے۔

یادرہے کہ اب سے کچھ دیر قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قراردادپر ووٹنگ ہوئی۔

سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی جبکہ امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

فوری جنگ بندی کی قرارداد سلامتی کونسل کے 10 رکن ممالک نے پیش کی، جن میں الجزائر، جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر شامل ہیں۔

مزید خبریں